حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں،افتخار درانی

قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی، بلاول بھٹو زر داری کو جواب

منگل 23 اپریل 2019 14:01

حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں، قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بلاول کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے اپنے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعتیں بنائیں۔انہوںنے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب دیگر نام نہاد دانشوروں کیطرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا۔انہوںنے کہاکہ قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :