پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،و زیر توانائی

بعض فیڈرز پر بہت زیادہ لائن لاسز آ رہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنا پڑتی ہے، عمر ایوب کا اسمبلی میں جواب

منگل اپریل 14:05

پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،و زیر توانائی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس کے دور ان توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔انہوںنے کہاکہ 4 ماہ میں 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکوریاں زیادہ کی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 2 اعشاریہ 4 فیصد لائن لاسز میں کمی لائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 4 ماہ 51 ارب روپے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بعض فیڈرز پر بہت زیادہ لائن لاسز آ رہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشاور،بنون اور ڈی آئی خان میں ٹرانسفارمر مافیا سرگرم تھا جسے ہم نے توڑدیا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمر مافیانے ورکشاپس قائم کر رکھی تھیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے جلد تین ہزار اسامیاں پر کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث 4ہزار 425 افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ واپڈا کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے