فلپائن میں 6.3 شدت کا زلزلہ 11 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

زلزلے نے سمار کے مرکزی جزیرے کو متاثر کیا‘ 400 سے زائد آفٹرشاکس بھی ریکارڈ

منگل 23 اپریل 2019 13:39

فلپائن میں 6.3 شدت کا زلزلہ 11 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اپریل۔2019ء) جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں 6.1 سے 6.3 شدت تک کے زلزلے میں 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں. امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.3 شدت کے زلزلے نے سمار کے مرکزی جزیرے کو متاثر کیا اور یہ زلزلہ گزشتہ روز ملک کے دارالحکومت منیلا میں آنے والے زلزلے سے زیادہ تھا. انتظامیہ کی جانب سے حالیہ زلزلے میں مزید نقصانات کا امکان ظاہر کیا ہے اور رہائشیوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار رہنے کا کہا ہے.

مسلسل دو روز سے زلزلے کا سامنا کرنے والے ملک فلپائن میں اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے.

(جاری ہے)

زلزلے نے دیہی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا اور کچھ علاقوں مین بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوگیا‘فلپائن میں ابتدائی زلزلے کے بعد 400 سے زائد آفٹرشاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جبکہ متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے پھنسے ہونے کا امکان ہے.رپورٹ کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں زلزلے کےایک دن بعد جنوبی حصہ بھی زلزلے سے لز اٹھا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نئے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز کے زلزلے میں 11 افراد ہلاک ہو ئے.

فلپائن کے جنوبی حصے میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دوسرے زلزلے میں کسی جانی نقصان کی ابھی اطلاع نہیں ملی. گزشتہ روز شمالی حصے میں 6.1شدت کے زلزلے سے سپر مارکیٹ کی عمارت گر گئی تھی ،جس کے ملبے سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ24 افراد ابھی لاپتہ ہیں. سپر مارکیٹ کے گر نے سے دیگر عمارتوں اور ایک ایئر پورٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا.           
فلپائن میں 6.3 شدت کا زلزلہ 11 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی