ڈی جی ایل ڈ ی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

منگل 23 اپریل 2019 14:37

ڈی جی ایل ڈ ی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے شیخ کارپٹ کے مالک عقیل طارق کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس نے قواعد و ضوابط کے تحت اپنی اراضی پر پلازہ کی تعمیر شروع کی تاہم ایل ڈی اے نے تعمیر میں غیرقانونی مداخلت شروع کر دی ۔درخواست گزار کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت نے درخواست داد رسی کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوائی تھی تاہم فاضل عدالت کے دس ستمبر 2018کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔استدعا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔