توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

منگل 23 اپریل 2019 14:37

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گجومتہ کے ڈاکٹر یاسین ضیا ء کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گجومتہ میںقبرستان کی سرکاری اراضی پر قبضہ گروپ کے امتیاز بھٹہ وغیرہ نے قبضہ کر لیا ۔عدالت نے قبضہ ختم کروانے کے لیے اس کی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی تھی تاہم فاضل عدالت کے 22فروری 2019 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔