Live Updates

وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور پائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 14:37

وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور پائیکورٹ میں چیلنج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کو لاہور پائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے آئین درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایساشخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو ۔آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کے اقدام اور کابینہ کو کالعدم قرار دے اورعدالت مقدمے کے حتمی فیصلے تک عمران خان اور اراکین وفاقی کابینہ کو کام سے روکے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات