پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی جوائنٹ سٹاف تعینات

منگل 23 اپریل 2019 14:48

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں بطور پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ سٹاف مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لگایا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے۔