Live Updates

پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی نہیں کرائے کی جماعت ہے ،مریم اور نگزیب

وزیر اعظم کا جاپان اور جرمنی بارے بیان مضحکہ خیز ہے ،ہمارے دور میں ایمنسٹی کے ذریعے چوروں کا راستہ روکاگیا ،موجودہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کو راستہ دیا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 14:53

پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی نہیں کرائے کی جماعت ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی نہیں کرائے کی جماعت ہے ،وزیر اعظم کا جاپان اور جرمنی بارے بیان مضحکہ خیز ہے ،ہمارے دور میں ایمنسٹی کے ذریعے چوروں کا راستہ روکاگیا ،موجودہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کو راستہ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرہم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی لازوال اور تاریخی دوستی ہے ،اگر ہمارے وزیراعظم وہاں بیٹھ کر یہ کہیں گے کہ جاپان اور جرمنی ہمسایہ ممالک ہیں تو کون ہمیں سنجیدہ لے گا ،یہ بیان مضحکہ خیز ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی سے روزانہ کے اخراجات تین گنا زیادہ ہوئے ہیں ،غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے ،ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے اور مہنگائی تین گنا زیادہ ہو گئی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی اور نظریاتی جماعت نہیں بلکہ ایک کرائے کی جماعت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کا راستہ روکا گیا جبکہ موجودہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چوروں کو راستہ دیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات