قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی

منگل 23 اپریل 2019 14:53

قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شور شرابا‘ نعرے بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکنے اور سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے بیانات پر نکتہ اعتراض کے جواب میں جب وزیر مملکت مراد سعید جواب دینے لگے تو اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی اور شور شرابا کرنے لگے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے کر نعرے بازی کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے۔ سپیکر نے اس صورتحال میں نماز ظہر کا وقفہ کرتے ہوئے اجلاس 20 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔