Live Updates

بلاول کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے،

پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہ و بکا سے اس کی دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر ردعمل

منگل 23 اپریل 2019 14:57

بلاول کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہ و بکا سے اس کی دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی ،کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک اعلیٰ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو اپنوںکی لوٹ مار نظر نہیں آتی، منگل کو معاون وزیراعظم کی خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ممالک کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی بات کی، ان کی اس بات کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان کے غریب بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی اس کی سیاسی فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہ و بکا سے اس کی دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات