Live Updates

اہلیان علاقہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،

ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں مسلم لیگ (ن) کی کتاب بند ہو چکی ہے، ماضی میں ملک لوٹنے والوں کو عوام نے گھر بھیج دیا ہے، اکبر ایوب خان

منگل 23 اپریل 2019 15:03

اہلیان علاقہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی سسٹم کو مضبوط کرنا اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے، مسلم لیگ (ن) کی کتاب بند ہو چکی ہے، ماضی میں بے دردی سے ملک لوٹنے والوں کو عوام نے گھر بھیجا، پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

وہ چار کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل کلنجر میں کھیری روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، عوام اب منتر کو نہیں مانتی انہیں مسائل کا حل چاہئے عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز خوشحالی کی جانب گامزن ہے، پوری کلنجر سمیت نئی شامل ہونے والی تمام یونین کونسلوں کو پسماندگی ختم کر کے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اکبر ایوب خان نے کہا کہ بیڑ تا بدھوڑا سڑک کی تعمیر و کشادگی سے فاصلے سمٹ جائیں گے، اس منصوبہ پر 80 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ اس موقع پر سابق نائب ناظم جمیل الرحمن، ضلع ممبر شیراز خان عباسی، ملک عبدالمالک، ولید امین، حارث عباسی، اورنگزیب، خوشحال خان، راج محمد، منصور اعوان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اکبر ایوب خان نے کھیری روڈ کا افتتاح کیا۔ جمیل الرحمن نے کھیری کی عوام کی جانب سے چار کروڑ روپے کی فنڈنگ سے سڑک کی ازسرنو تعمیر پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات