ماریہ مسکراہٹ کے البم ‘‘چکنی چھوری‘‘کی عکسبندی 26اپریل سے شروع ہو گی

باؤ پروڈکشن کی طرف سے ‘‘چکنی چھوری‘‘شہکار البم ہوگا جو پرستاروں کے دل موہ لے گا،ماریہ مسکراہٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 اپریل 2019 15:09

ماریہ مسکراہٹ کے البم ‘‘چکنی چھوری‘‘کی عکسبندی 26اپریل سے شروع ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) ماریہ مسکراہٹ کے البم ‘‘چکنی چھوری‘‘کی عکسبندی 26اپریل سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باؤ پروڈکشن کے بینر تلے فلم اور اسٹیج کی مایہ ناز اداکار ماریہ مسکراہٹ کے ڈانس اور دلفریب پرفارمنس پر البم ‘‘چکنی چھوری‘‘کی عکسبندی کا آغاز 26اپریل سے کیا جائے گا اس البم کے پروڈیوسر باؤ اصغر علی ہیں جبکہ کمرامین و ڈائریکٹر سید گیلانی ہونگے ،ایک ملاقات میں ماریہ مسکراہٹ نے بتایا کہ البم ‘‘چکنی چھوری‘‘شوٹنگ ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی ،انہوں نے مزید بتایا کہ باؤ پروڈکشن کی طرف سے ‘‘چکنی چھوری‘‘شہکار البم ہوگا جو میرے پرستاروں اور شائقین کے دل موہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :