نریندر مودی پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے

بھارتی وزیراعظم کو "بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں ہیں" کے بیان کے بعد خبردار کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 15:17

نریندر مودی پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا تھا کہ بھارتپاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں سے خوفزدہ نہیں، بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں ہیں۔

اس حوالے سے محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کے نیوکلئیر بم دیوالی کے لیے نہیں ہیں تو پاکستتان نے بھی اپنے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ نریندر مودی اپنا سیاسیی خطان کیوں تھڑے کی سیاست پر لے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہےراجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لیے ہیں؟ عوامی اجتماع سے جوش میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

اگر میں 1971ء میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔جب کہ دوسری جانب بھارتمیں ہونے والے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے حلقے سمیت کل 117 نشستوں پر ووٹنگ کی جائے گی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پڑوسی ملک میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے. الیکشن کے اس سب سے بڑے مرحلے کے دوران 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے‘اس مرحلے میں ریاست گجرات میں بھارتی وزیراعظمنریندر مودی کے حلقے اور ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ جاری ہے.