پشاورمیں شہبازشریف کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی

وال چاکنگ’’بی آرٹی کیلئے شہبازشریف کی ضرورت ہے‘‘ پر شہبازشریف کا شکریہ، پشاوروالو! گھبرانا نہیں، مشکل وقت جلد گزرجائےگا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 15:57

پشاورمیں شہبازشریف کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈڑقومی اسمبلی میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ پشاور والو! گھبرانا نہیں، مشکل وقت جلد گزرجائے گا، پشاور کے عوام نااہل حکومت کے نامکمل منصوبوں کی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، جلد عوام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کا اور پشاور کے عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام نااہل حکومت کے پچھلے کئی سالوں کے نامکمل منصوبوں کی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پشاور کے عوام آپ نے “گبھرانا نہی ہے۔ کیونکہ یہ مشکل وقت بھی انشاءاللہ جلد گزر جائے گا۔


متعلقہ عنوان :