Live Updates

عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف ِعمل ہیں، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت

منگل 23 اپریل 2019 16:17

عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر ِمحنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کو مقدم رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مصروفِ عمل ہیں۔ علاقائی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے روایت شکن اقدامات فروغ دیئے جارہے ہیں، حالات کی بہتری و صورت حال کی مثبت تبدیلی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تکمیل سے ملک و قوم کو درپیش مسائل کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی ہوجائے گا، ہم قوم کے روشن مستقبل کے لئے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان اور عثمان بزدارکے سپاہی ہیں، پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے، پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا، نئے بلدیاتی نظام میں عوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوں گے، پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی، سٹیٹس کو ختم کر کے نیا نظام رائج کریں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اور اب بھی سرخروہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات اور بحرانوں میں عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے، یہ سفر پوری قوت سے جاری رہے گا، رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات