بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمنٹری لیڈر کے طور پر اسمبلی میں تقریر کی، اپنے حوالے سے بیانات کا جواب دیا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

منگل اپریل 16:28

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمنٹری لیڈر کے طور پر اسمبلی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمنٹری لیڈر کے طور پر اسمبلی میں تقریر کی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بلاول بھٹو نے اپنے حوالے سے بیانات کا جواب دیا، انھوں نے موجودہ حالات پر بھی بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے پوتے کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، گزشتہ روز ایوان میں اپوزیشن نے نیب کی کارروائیوں پر نہیں بلکہ مہنگائی پر تقریریں کیں، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آتے ہی کسانوں کو ریلیف دیا۔ انہوں نے پی آر اے پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پینل کو مبارکباد دی ہے۔