رائزنگ اسٹار ٹرافی، رانزنگ اسٹار کی سیمی فائنل میں نشست کنفرم ہوگئی

منگل 23 اپریل 2019 17:00

رائزنگ اسٹار ٹرافی، رانزنگ اسٹار کی سیمی فائنل میں نشست کنفرم ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) رائزنگ اسٹار سی سی نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ماڈل سی سی کو باآسانی 58رنز سے ناکا م کرکے رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کرلیا۔ آل راؤنڈر شہزاد اختر نے نصف سنچری کے ساتھ 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسٹیل ٹاؤن گراؤنڈ پر رائزنگ اسٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 9 وکٹوں پر234 رنز کا ٹوٹل اسکور بک میں درج کرایا۔

(جاری ہے)

شہزاد اختر 65، عفنان خان نے 36 اور اسد اقبال نے 23 رنز ار سلیمان سلیم نے 21 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد عمران نے 5 وکٹیں 32 رنز کے عوض اپنے نام کیں۔ ماڈل سی سی کی جوابی اننگز 176 رنز پر تمام ہوگئی۔ سلیمان شانی نے شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی بھرپور کوشش کی اور 81 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

محمد وقاص نے بھی 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ شان 10 رنز بناسکے دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل زکر کارکردگی پیش نہ کرسکا اور پوری ٹیم 176 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہارون خلیل اور علیم احمد نے 3,3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ شہزاد اختر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا سبب بنے۔

متعلقہ عنوان :