شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 16:40

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اپریل2019ء) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔مقامی سطح پرتیار کیے گئے میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل پاکستان کے جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور آپریشنل صلاحیت کا عملی ثبوت ہے۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :