Live Updates

پی ٹی آئی اور عمران خان کی تبدیلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ایسی تبدیلی سے اللہ بچائے‘ حمزہ شہباز

وزیر تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،ہمارا دامن صاف ہے انشا اللہ سر خرو ہوں گے ‘ قائد حزب اختلاف

منگل 23 اپریل 2019 17:08

پی ٹی آئی اور عمران خان کی تبدیلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ایسی تبدیلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے انشااللہ سرخرو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی تبدیلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ایسی تبدیلی سے اللہ بچائے، وزیر تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سے معاملات کنٹرول نہیں ہورہے جس کا ثبوت وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور وزیر خزانہ کا استعفیٰ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور انشا اللہ سر خرو ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات