شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نے جے کے اے جونیئر کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

منگل اپریل 17:10

شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نے جے کے اے جونیئر کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نے جے کے اے جونیئر کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔ پختون ایکشن کمیٹی کے صدر جاوید بنگش نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونیئر کراٹے چیمپئن شپ پی ڈبلیو ڈی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی جس میں راولپنڈی ڈویژن کے 11 بہترین کلبوں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں شہباز شپورٹس کمپلیکس کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، لیاقت بورڈ سپورٹس کمپلیکس نے دوسری اور جہلم سپورٹس کمپلیکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پختون ایکشن کمیٹی کے صدر جاوید بنگش نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :