صدر سردار مسعود خان کا ہڑیالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

منگل 23 اپریل 2019 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ضلع مظفرآباد کے گائوں ہڑیالہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں پانچ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔ مشیر صدارتی امور سردار زاہد عزیز مغل نے بھی اپنی ایک علیحدہ بیان میں منڈے بانڈی روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :