ڈاکٹروں کے اپنے آبائی اضلاع میں تبادلے کرنے کیلئے تیار ہیں ‘ وزیر صحت

پنجاب حکومت ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نشئی افراد کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ اور سائیکٹرسٹ کی آسامیاں پیدا کر رہی ہے

منگل 23 اپریل 2019 17:53

ڈاکٹروں کے اپنے آبائی اضلاع میں تبادلے کرنے کیلئے تیار ہیں ‘ وزیر صحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے اپنے آبائی اضلاع میں تبادلے کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ان کی حکومت پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نشئی افراد کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ اور سائئیکٹرسٹ کی آسامیاں پیدا کرر ہے رہی ہے ۔

راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نشئی افراد کے علاج کے لئے دس بیڈ ز مخصوص کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈیرہ غازی خان میں سائیکٹرسٹ کیلئے اشتہار دیا گیا لیکن کسی ایک ڈاکٹر نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ ان کی تنخواہ بھی ڈیڑھ لاکھ روپے اضافی رکھی گئی ہے۔