جی سی یونیورسٹی میں مینٹل ہیلتھ ویک کی تقریبات کا آغاز

منگل 23 اپریل 2019 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) امن کے فروغ کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ نفسیات اور ڈاکٹر اجمل سائیکالوجی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مینٹل ہیلتھ ویک تقریبات کا آغاز،مینٹل ہیلتھ ویک کے پہلے روز سیمینارجبکہ دوسرے روز پوسٹراور امن پر واک کا انعقاد بھی کیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پوسٹر نمائش کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ریا ض احمد ،صدر شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور جی سی یو شعبہ سائیکالوجی کی صدر سیدہ شاہدہ بتول بھی موجود تھیں۔

پوسٹر مقابلوں میںکامسٹ یو نیورسٹی،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب،بیکن ہائوس نیشنل یونیور سٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سمیت10یونیورسٹیوں کی شعبہ سائیکالوجی کی طالبات نے اپنے فن پارے نمائش کے لیئے پیش کیئے۔

(جاری ہے)

پوسٹر مقابلو ں میں لاہور کالج فار وومین یو نیورسٹی نے پہلی ،کامسٹ یو نیورسٹی نے دوسری جبکہ بیکن ہا ئو س نیشنل یو نیور سٹی کی ٹیم نے تیسری پو زیشن حا صل کی ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔انہوں نے حالیہ ہونے والے سری لنکا دھماکو ں کی شدید مزمت کی ۔صدر شعبہ نفسیات سیدہ شاہدہ بتول کا کہناتھا کہ دہشت گردی اور جنگ انسانی نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں ہمیںمعاشرے میں امن کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کو شش کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مینٹل ہیلتھ ویک میں سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔