ٹیسلا نے نئی جنریشن کے لیے مکمل سیلف ڈرائیونگ چپ متعارف کرادی

منگل اپریل 18:03

ٹیسلا نے نئی جنریشن کے لیے مکمل سیلف ڈرائیونگ چپ متعارف کرادی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) امریکی الیکٹرک موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے نئی جنریشن کے لیے مکمل سیلف ڈرائیونگ چپ متعارف کرادی ۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل سیلف ڈرائیونگ چپ پاورڈ کمپیوٹر سے الیکٹرک کار کو خود کار گاڑی بن جائے گی جس کے لیے کسی انسانی عمل دخل کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ماڈل 3 ، ایکس اور ایس سمیت کمپنی کے نئے ماڈل مکمل سیلف ڈرائیونگ چپس کے ساتھ مزین ہیں لیکن نیو جنریشن چپ جو کہ تیاری کے مرحلے میں ہے موجودہ نظام سے تین گنا بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی فل سیلف ڈرائیونگ صلاحیت کی حامل دس لاکھ سے زیادہ کاریں 2020 ء تک سڑکوں پر ہوں گی،آج سے دو سال بعد ہم ایک ایسی کار بنائیں گے جس کے سٹیئرنگ ویل اور پیڈل نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ نئی طاقتور مکمل سیلف ڈرائیونگ چپ دو سال کے عرصے میں مارکیٹ میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :