بارسلونا اوپن ٹینس، ورڈسکو، ٹیلر فرٹز، بینوئٹ پیئر، مکینزی، جوم مونار، لینرڈ اور نیکولاس فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 23 اپریل 2019 18:03

بارسلونا اوپن ٹینس، ورڈسکو، ٹیلر فرٹز، بینوئٹ پیئر، مکینزی، جوم مونار، ..
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) فرننڈو ورڈسکو، ٹیلر فرٹز، بینوئٹ پیئر، مکینزی میکڈونلڈ، جوم مونار، جان لینرڈ سٹرف اور نیکولاس جیری فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں میزبان کھلاڑی ورڈسکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی فیلی سیانو لوپز کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، امریکن کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے ہم وطن کھلاڑی ریلی اوپیلکا کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے بینوئٹ پیئر بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ارجنٹائنی کھلاڑی لونڈیرو کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکن کھلاڑی مکینزی میکڈونلڈ نے جاپان کے تارو ڈینل کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، جان لینرڈ سٹرف نے ہوگو ڈیلن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، نیکولاس جیری نے مارسیل گرانولرز کو زیر کر کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :