استنبول کپ ٹینس، ریبیکا پیٹرسن، پیٹرا مارٹک اور مرگریٹا گیسپرائن نے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 23 اپریل 2019 18:03

استنبول کپ ٹینس، ریبیکا پیٹرسن، پیٹرا مارٹک اور مرگریٹا گیسپرائن نے ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ریبیکا پیٹرسن، پیٹرا مارٹک اور مرگریٹا گیسپرائن فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بی این پی پری باس استنبول کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ترکی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سویڈش کھلاڑی ریبیکا پیٹرسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی کھلاڑی پیمرا اوزگن کو 6-1، 2-6 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے سلوانین کھلاڑی تمارا زیدن سیک کو شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی مرگریٹا نے سویڈش کھلاڑی جوہانا لارسن کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :