اردومیں بولوں توچیخیں نکلتی،انگلش میں بولوں توڈیسک بجاتے، بلاول

وزیراعظم تنخواہ لیتے لیکن گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، اجلاس اگر اتنا مہنگا پڑتا ہے توامید کرتا ہوں کہ قائد ایوان آئندہ اجلاس میں موجود ہوا کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 17:33

اردومیں بولوں توچیخیں نکلتی،انگلش میں بولوں توڈیسک بجاتے، بلاول
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اردومیں بولوں توچیختے ہیں،انگلش میں ڈیسک بجاتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی، وزیراعظم تنخواہ لیتے لیکن گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں، اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہاؤس میں موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تنخواہ لیتے ہیں، اور گوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، وزیر اعظم کو ہر اجلاس آکر جواب دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا، حکومت کا کام کام کرنا ہوتا ہے، اور اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ احتجاج کریں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ جب انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں،اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے، یہ عمل ملکی مفاد میں ہے۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا، جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے، آپ نے ہمارے وزیرخزانہ کو کیوں نکالا؟کیا میرا مطالبہ مان لیا گیا کہ یہ وزیر الیکشن کے دوران ایک کالعدم تنظیم سے ملکر الیکشن لڑ رہا تھا؟کیا مان لیا کہ میں سچ کہہ رہا تھا کہ اس میں صلاحیت نہیں ہے، یہ پڑھا لکھا جاہل ہے،اس کو حکومت چلانے کا کیا پتا؟ آج مجھے کریکٹ کیا جا رہا ہے وزیرخزانہ کو کریکٹ کیا تھا؟مسٹر اسپیکرآپ نے وزیرخزانہ کا کوئی لفظ ہذف کیا؟ میں نے تو کسی کو غدار نہیں کہا، کسی کی زبان پر بات نہیں کی، کسی کے مان باپ پر بات نہیں کی ، میں توہمیشہ پاکستان کے مفاد میں بات کرتا ہوں، مسٹر اسپیکر اتنی دوغلی پالیسی کیوں ؟ آپ کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

آپ لوگوں نے مان لیا کہ ہم سے غلطی ہوئی، ہم میں اہلیت نہیں، ہم نے 8مہینے ضائع کیے، کسانوں ، غریبوں کا معاشی قتل کردیا، ملک مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کیوں نکالا جب ایک ہفتہ آئی ایم ایف سے ڈیل میں رہتا تھا، لیکن وزیرخزانہ کو نکال کر رکھا کس کو؟ آصف زرداری کے وزیرخزانہ کو؟