4G Zong اور پی ٹی سی ایل کے ما بین پاکستان کے د ور دراز علاقوں میں نیٹ ورک کی توسیع کیلئے شراکت داری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور 4G ZONG نے پاکستان کے د ور دراز اور پسماندہ علاقوں میں نیٹ ورک کی توسیع کیلئے اسڑریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے

منگل 23 اپریل 2019 17:39

4G Zong اور پی ٹی سی ایل کے ما بین پاکستان کے د ور دراز علاقوں میں نیٹ ورک ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور 4G ZONG نے پاکستان کے د ور دراز اور پسماندہ علاقوں میں نیٹ ورک کی توسیع کیلئے اسڑریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل کیVSAT سروسز کی ملک بھر میں فراہمی اور تعاون کے ذریعے نیٹ ورک کی مزید توسیع کو یقینی بنایا جائے گا۔



 ZONG 4G ہیڈ کواٹرز میں منعقدہ تقریب میں سعد مظفر وڑائچ ، چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر ، پی ٹی سی ایل ، اور Li Wenyu ، چیف فنانشل آفیسر ، 4G ZONGنے معاہدے پر دستخط کئے ۔ تقریب میں دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ اور افسران نے شرکت کی۔

اس شراکت داری کے تحت، جدید ترین VSAT سیٹلائٹ سروسز کے ذریعے ZONG 4G کے وسیع نیٹ ورک پردور دراز علاقوں میں موجود صارفین تک بہترا سپیڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ڈومین میں سب سے زیادہ تجربہ کی حامل پی ٹی سی ایل کے پاس سیٹلائٹ کمیونیکیشن ایپلیکیشن کی فراہمی کے لیے وسیع گراؤنڈ سپورٹ ، آپریشن ، اور عمل درآمد کا انفرااسٹرکچر موجود ہے ۔ پی ٹی سی ایل ، ZONG 4Gکو اس کی نامزد کردہ سائٹس پرEnd to End کنیکٹیوٹی کا مکمل اسپکٹرم فراہم کرے گا۔

سعد مظفر وڑائچ ، چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر ، پی ٹی سی ایل ، نے اس موقع پرکہا:” ZONG 4G کے ساتھ معاہدے پرہم خوش ہیں۔

پی ٹی سی ایل قیام پاکستان سے ہی ملک میں کمیونیکیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے خدمات فراہم کر رہا ہے اور یہ پارٹنر شپ پاکستان کی کم مراعات یافتہ مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی وائس اور ڈیٹاسروسزکو فروغ دینے میں مدددے گی۔ پاکستان بھر میں ڈیجیٹائزیشن کے سلسلے میں ہونے والی ایسی شراکت داریوں میں ہم سب سے آگے ہیں۔پی ٹی سی ایل ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں تعاون کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



 منان شبیر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کارپوریٹ ا فیئرز ڈویژن اینڈ کمپنی ترجمان، نے شراکت داری کے بارے میں کہا:” ملک بھر میں 10,000 سے زیادہ 4G سائٹس کے ساتھ سب سے پہلا اور واحد آپریٹر ہونے کے ناطے ZONG 4G پاکستان میں اپنے صارفین کو بے مثال 4G کوریج فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری شر اکت داری ، صارفین کو ہمیشہ بڑھتے ہوئے ڈیٹانیٹ ورک سے بہترین ممکنہ سروسز اور سلوشنزکی فراہمی اور ہمارے صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے کی عکاس ہے۔

پاکستان بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کی قیادت کرتے ہوئے، ہم نہ صرف مرکزی شہروں میں، بلکہ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی قابل اعتماد کنیکٹوٹی فراہم کرتے ہیں۔“

کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے 'Best in 4G services' ایوارڈ یافتہ اور ملک بھر میں 11 ملین 4G صارفین کے ساتھ،ZONG 4G ملک کا معروف 4G آپریٹر ہے۔ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے، کمپنی اپنے صارفین کو عالمی طور پر اور ملک کے ہر کونے میں 4G خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ تعاونZONG 4G اور پی ٹی سی ایل کے ڈیجیٹل ایجنڈا کو مزید بڑھانے اور لاکھوں صارفین کو کہیں بھی اور کسی بھی جگہ انٹر نیٹ سے منسلک کرکے بااختیار بنا رہا ہے۔