چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سمندری اور زمینی تجارت کا عظیم منصوبہ ہے ،

اس کی تکمیل پورے خطے میں غیر معمولی اور معاشی وتجارتی تبدیلیاں رونما ہونگی ، گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

منگل 23 اپریل 2019 18:11

چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سمندری اور زمینی تجارت کا عظیم منصوبہ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سمندری اور زمینی تجارت کا عظیم منصوبہ ہے ، اس کی تکمیل پورے خطے میں غیر معمولی اور معاشی وتجارتی تبدیلیاں رونما ہونگی ،موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہ صرف سی پیک کی اہمیت وافادیت سے خوب آگاہ ہے بلکہ سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کے پیش نظر کئی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے،صوبے بھر کے نوجوانوں کو جدید فنی وتکینکی مہارتیں سکھانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ائیر وار کالج کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پاکستان نیوی کے ریر ایڈمرل نوید احمد رضوی کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے زیرتربیت آفیسران کی کی قیادت کررہے تھے،نیوی کے آفیسران نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال سیاحت کے فروغ ،افرادی قوت کی تربیت ودہشتگردی کے خاتمے اور صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کئی سوالات کئے جن کا گورنر بلوچستان نے تفصیل سے جواب دئیے ،ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ امن پورے خطے کی بنیادی ضرورت ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے صوبے بھر کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے امکانات روش ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبے کی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو اہمیت دی ہے ،آخر میں گورنر بلوچستان اور مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی ہوا۔