حنا ربانی کھر کی زیر صدارات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،سول ایوی ایشن آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

منگل اپریل 18:17

حنا ربانی کھر کی زیر صدارات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،سول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے منگل کو سول ایوی ایشن آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی حنا ربانی کھر کی زیر صدارات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن نے غیر ملکی مسافر اور کارگو ایجنٹس سے 357 ملین روپے کی وصولی نہیں کی۔

غیر ملکی مسافر اور کارگو ایجنٹس کے ذمہ 209 ملین روپے بقایا ہیں۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ای او ، پی آئی اے سی طارق کرمانی نے 2012ء میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 111 ملین روپے معاف کر دئیے۔ جبکہ ماسکو کے مسافر ایجنٹس کا 107 ملین روپے کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں ہے ،اور ٹورنٹو کی ایک کمپنی دیوالیہ ہو گئی ، اس سے ریکوری نہیں ہو سکتی۔ کنونئیر کمیٹی حنا ربانی کھر نے اس معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام سے کہا کہ بہتر ہو گا کہ وہ پہلے ایکشن لیا کریں تاکہ کمپنی کے دیوالیہ ہونے سے قبل ریکوری ہو جایا کرے۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے مزید کاروائی کے لئے معاملہ محکمانہ اکاونٹس کمیٹی کے پاس بھیج دیا۔