رحمان ملک کاہائی کمشنر سے سری لنکن میں ایسٹر کے دن دہشتگردانہ واقعات پر اظہار تعزیت و افسوس

سینیٹر رحمان ملک نے سری لنکن ہائی کمیشن میں مہمانوں کے کتاب میں تاثرات درج کیے وزیراعظم مودی اپنے الیکشن فائدے کیلئے سری لنکا دھماکوں پر الزامات سے کام لیکر سیاست نہ کرے، گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 18:17

رحمان ملک کاہائی کمشنر سے سری لنکن میں ایسٹر کے دن دہشتگردانہ واقعات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ہائی کمشنر سے سری لنکن میں ایسٹر کے دن دہشتگردانہ واقعات پر اظہار تعزیت و افسوس کیا ہے ۔ منگل کو سینیٹر رحمان ملک نے سری لنکن ہائی کمیشن میں مہمانوں کے کتاب میں تاثرات درج کیے ۔ رحمن ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوام کیطرف سے سری لنکا کے حکومت اور عوام کیساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرنے آیا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے چرچ و ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک دن میں یکے بعد دیگرے اتنے زیادہ دھشتگردانہ حملے ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سامنے آئے اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مدد کرے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی سری لنکا کی عوام کے زخموں سے کھیلنا بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی اپنے الیکشن فائدے کیلئے سری لنکا دھماکوں پر الزامات سے کام لیکر سیاست نہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی خطے کے امن و امان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کے ہوتے ہوئے خطے کی امن و امان ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی سے کہتا ہوں کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا چھوڑ دو۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا ٹامل ٹائگر سے رابطہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت بہادری دکھا کر تامل ٹائیگر سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔ انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ میں واقعہ ہوا تھا میں نے کہا تھا کہ مسیحی لوگوں کا خیال رکھا جائے ۔انہوںنے کہاکہ دشمن کچھ بھی کر سکتا ہے،پاکستان نے جنگ میں ستر ہزار لوگ قربان کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی اگلے ہفتے میٹنگ رکھی ہے۔