سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں

منگل اپریل 18:27

سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر دو سیمونا ہالپ نے فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی، وہ فیڈکپ کے دوران کولہوں کی انجری کا شکار ہوئی تھیں، اس سے قبل ماریا شرا پووا، سیلونی سٹیفنز اور ایلینا سویتولینا بھی انجریز کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی ہو رہی ہے لیکن میں میڈرڈ اور روم اوپن کھیلنے کیلئے پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی کورٹ کا رخ کروں گی۔

متعلقہ عنوان :