ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈاکٹر یعقوب بھٹی (مر حوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 18:49

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے سٹی کیمپس میں گذشتہ روز سابق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اور پولٹری سیکٹر کی اہم شخصیت ڈاکٹر محمد یعقوب بھٹی (مر حو م) کی یاد میںتعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈاکٹر یعقوب بھٹی کے ورثاء جن میںمیجر ندیم یوسف، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی، پرو فیسر ڈاکٹر علیم بھٹی، ڈاکٹر زرفشا ں طا ہر سمیت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پو لٹر ی سیکٹر سے سٹیک ہو لڈرز، یونیورسٹی کے سینئر ایلومینائی ممبران، فیکلٹی ممبران، ایڈ منسٹریٹوسٹاف اور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی اور مر حو م کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفر ت کی اور اُنہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ویٹر نری شعبے کے فرو غ اور پو لٹر ی سیکٹر کی تر قی نیز ویٹر نری یونیورسٹی کے قیام بارے ڈاکٹر محمد یعقوب بھٹی کی ادا کی گئی گرانقدر خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر پاشا نے کہا کہ ڈاکٹر یعقوب بھٹی کے پاس نا صرف ویٹرنری اور پولٹر ی کے شعبے سے متعلقہ وسیع علم تھا بلکہ وہ اسلام اور قرآن پاک بارے بھی کا فی علم رکھتے تھے۔

میجر ندیم یوسف ،ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی ،ڈاکٹر زرفشاں طا ہر اور ڈاکٹر مصطفی کمال نے اُن کے ساتھ گز رے ما ضی کے یا د گار لمحا ت کا بھی تذ کرہ کیا۔ ڈاکٹر یعقوب بھٹی 19ما رچ 1929ء کو پیدا ہو ئے اور انکا انتقال 22مارچ 2019ء کو ہوا۔ ڈاکٹر یعقوب بھٹی بگ برڈ پولٹری بریڈرز اورگرینڈ پیرنٹ پولٹری کے فاونڈر ڈائریکٹر تھے جبکہ وہ پولٹری ہسبنڈری میں پی ایچ ڈی بھی تھے۔ وہ پنجاب میں سیکرٹری لائیوسٹاک اور وفاقی حکومت میں ایڈیشنل سیکرٹری خوراک و زراعت بھی رہے۔ وہ پولٹری سیکٹر میں تحقیق و ترقی کے بانیوں میں شامل تھے۔ وہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ پولٹری ہسبنڈری کے پہلے چیئرمین بھی رہے۔