پاک قطر تکافل کا و ن لنک کے ساتھ معاہدہ!

پاک قطرتکافل گروپ نے اپنی پیمنٹ کلکیشن کو ون لنک کی بل پیمنٹ سروس کے ذریعے ڈیجیٹائز کرنے کیلئے ون لنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں

منگل 23 اپریل 2019 18:47

پاک قطر تکافل کا و ن لنک کے ساتھ معاہدہ!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء) پاک قطرتکافل گروپ نے اپنی پیمنٹ کلکیشن کو ون لنک کی بل پیمنٹ سروس کے ذریعے ڈیجیٹائز کرنے کیلئے ون لنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد اور ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نجیب آگراوالا نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاک قطر تکافل کے صارفین اپنی مرضی اور پسند کی جگہ پر بینکوں، متبادل ادائیگیوں کے نظام(ADC channels) اور کاؤنٹر (OTC)پر سہولت سے ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کرسکیں گے۔


    اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے کہاکہ پاک قطر تکافل اور ون لنک کے درمیان معاہدہ پاکستان کے قومی مالیاتی شمولیت پروگرام میں مزید لوگوں کو شامل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ہمارے ممبران اب ون لنک کے بل کی ادائیگی کے نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے وہ انٹرنیٹ پر مبنی آلات مثلاًسمارٹ فونزاور ٹیبلٹس وغیرہ کے ذریعے سہولت سے اپنی ڈیجیٹل ادائیگی کرسکیں گے۔

اس سہولت کے ذریعے ہر تکافل صارف کیلئے مالیاتی تحفظ اور سرمایہ کاری جیسی انتہائی ضروری سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسمارٹ الیکٹرانک سلوشنز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ پاک قطر تکافل کا یہ اقدام انڈسٹری میں تکنیکی جدّت کی طرف ایک اور قدم ہے۔
    ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگراوالا نے اس موقع پر کہاکہ ون لنک پاک قطر تکافل جیسے اداروں کو اپنے صارفین کو محفوظ اور آسان ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے تمام بینکوں کے چینلز پر دستیاب ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مقامات کے ذریعے ادائیگیوں کے نظام میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم کردار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہ اس معاہدے سے ہم اہم تکافل کمپنی کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے سہولت فراہم کررہے ہیں۔