سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ا سپین میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل علی عمران چوہدری کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2019 19:03

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ا سپین میں تعینات پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ا سپین (بارسلونا)میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمید اللہ بھٹی، ملک طاہر محمود، شہزاد احمد خان، عابد گیلانی اورصوبائی وزیر حافظ عماریاسر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ اسپین (بارسلونا)میں تعینات پاکستان کے قو نصل جنرل علی عمران چوہدری نے سپیکر کو بتایا کہ اسپین میں مقیم پاکستانی دن رات پاکستان کی تعمیر نو کے لیے محنت کر رہے ہیں۔