احتساب عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا

صدر مسلم لیگ ن کو آشیانہ اقبال سکینڈل کیس اور رمضان شوگر مل کیس کے سلسلے میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل اپریل 19:00

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) احتساب عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، صدر مسلم لیگ ن کو آشیانہ اقبال سکینڈل کیس اور رمضان شوگر مل کیس کے سلسلے میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ شہباز شریف علاج کے غرض سے بیرون ملک گیے ہیں، لہذا عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرے۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ بغیر اجازت شہباز شریف بیرون ملک کیسے جا سکتے ہیں؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں اور استدعا کی کہ صرف 8 مئی تک حاضری سے استشنیٰ دی جائے۔

(جاری ہے)

اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پیش ہو کر بھی یہ درخواست دے سکتے تھے نا کہ باہر سے ہی بھجوا دے دیتے۔

  بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حاظری سے استثنیٰ کی 23 اپریل کے لئے درخواست منظور کر لی۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کچھ روز قبل ہی لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے۔