Live Updates

وفاقی حکومت کا ادویہ سازکمپنیوں کےخلاف ایکشن لینےکا اعلان

ادویہ سازکمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اپریل 2019 19:14

وفاقی حکومت کا ادویہ سازکمپنیوں کےخلاف ایکشن لینےکا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2019ء) وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دواساز کمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عوام کو ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شدید پریشانی کا سامنا تھا، مشیر صحت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر بریفنگ دی۔

تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔مشیر صحت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دواساز کمپنیوں نے جو منافع کمایا ہے وہ واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کی نگرانی کریں گے ۔

فردوس عاشق نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پچھلے دور سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی امپورٹ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، اس حوالے کابینہ اجلاس میں اسٹریٹجی بہت ضروری ہے۔ مسلم ممالک خاص طور ایران ہمارا ہمسایہ نہیں اسلامی برادرملک ہے، ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کچھ چیزیں جنم لے رہی تھیں ان کا تدارک بہت ضروری تھا۔

ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جنرل باجوہ صاحب کے دورے پر کشمیر کو ایک متنازع ایشو مانا اور پاکستان کی مدد کی۔ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو مل کر دونوں ممالک کے کلچرل ،مذہبی تعلقات اور تجارتی رشتوں کو مضبوط بناناہے۔ وزیراعظم کی تقریرایک نیا عزم ہے،جس کے تحت دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہے۔ خطے میں اقتصادی راہداری منصوبہ جو دونوں ممالک کا جڑا ہے وہ اس وقت منقطع ہے اس کو جوڑنا ہوگا، وزیراعظم نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ دورہ چین کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات