وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین دبئی گروپ کی ملاقات‘مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

دبئی گروپ پنجاب میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پرعزم ہے‘مس ڈومنیقی رسو Wعثمان بزدار کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

منگل اپریل 20:07

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین دبئی گروپ کی ملاقات‘مختلف شعبوں میں سرمایہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین دبئی گروپ کی ملاقات کی ‘جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا ،مس ڈومنیقی رسو نے کہا کہ دبئی گروپ پنجاب میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ عثمان بزدار نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ای او دبئی گروپ مس ڈومنیقی رسو نے وزیراعلیٰ ہاوس میں سردار عثمان بزدار اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ’’دبئی گروپ‘‘ مس ڈومنیقی رسو نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق مختلف شعبوں پر اتفاق کیا گیا ۔

مس ڈو منیقی رسو نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دبئی گروپ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پرعزم ہے ،دبئی گروپ کے ذیلی ادارے ’’بینک الفلاح،وطین گروپ،وارڈ ،فنانشنل ادارے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی(آ ئی ٹی) سیکٹر ،کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کرنے کو تیار ہے ۔اس موقع سردار عثمان بزدار نے چیئرمین دبئی گروپ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ملاقات میں دیگر اعلیٰ سرکاری آفسران بھی موجود تھے ۔