کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں:2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتارملزموں کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی

منگل 23 اپریل 2019 20:07

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں:2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزموں میں سعید ابرارشاہ، کامران عرف برقتی، زاہد، توحید احمد شامل ہیں، ٹارگٹ کلرتوحید احمد کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم توحید احمد 2 اہلکاروں سمیت5 افراد کوقتل کرچکا ہے، ٹارگٹ کلر محمد زاہد کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم محمد زاہد سانحہ 12مئی اورقتل کی واردات میں مطلوب تھا، ملزم کامران عرف برقتی کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم سال 2013 سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ابرارشاہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کومچھرکالونی، لائنزایریا، سرجانی، شاہ فیصل سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔