Live Updates

جرمنی و جاپان کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں ریحام خان

وزیر اعظم آفس کو لیدر جیکٹ کی بجائے نقشہ تحفہ میں دینا چا یئے ، ٹوئٹ

منگل 23 اپریل 2019 20:07

جرمنی و جاپان کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں  ریحام خان
’اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں کہاں پر ملتی ہیں ہمیں وزیر اعظم کو لیدر جیکٹ کی بجائے نقشہ تحفہ میں دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ریحام خان نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جس میں انہوں نے دنیا کے نقشے پر جرمنی اور جاپان کے درمیان سرخ پین سے 5500 میل کا فاصلہ بتایا اور کہا کہ کہاں پر جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملتی ہیں ۔ ہمیں وزیر اعظم آفس کو جیکٹ کی بجائے نقشہ تحفہ میں دینا چاہئے ۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات