افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ، 18 طالبان ہلاک متعدد زخمی

منگل 23 اپریل 2019 20:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی کے ضلع آندار میں سکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ کرتے ہوئے طالبان کنٹرول اور کمانڈ چوکی کو تباہ کرتے ہوئے آٹھ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔

ہلاک ہونے والوں میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر اور رمضان اور اس کا ایک ساتھی بھی شامل تھے ۔ دریں اثناء جنوبی صوبہ ارزگان کے ضلع دبح یاک میں بھی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے اسلحہ گوداموں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس جنگجو ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے جبکہ جنگجوؤں کے اسلحہ گودام بھی مکمل طورپر تباہ ہو گئے ۔ ۔