Live Updates

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

منگل اپریل 20:35

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور خراب موسم کے باعث کچھ علاقوں میں کاٹن کی بوائی میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں امریکا کے لیے جولائی کے سودے 0.2 سینٹ (0.26 فیصد) اضافے کے ساتھ 78.47 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی 20861 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 3638 گانٹھیں کم ہیں۔

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :