جنوبی افریقہ کے ساحلی شہرڈربن میں شدید بارشیں

مٹی کے تودے گرنے سے متعددمکانات زدمیں آگئے ،جبکہ کم ازکم 5افرادہلاک

منگل 23 اپریل 2019 21:13

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ کے ساحلی شہرڈربن میں شدیدبارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے متعددمکانات زدمیں آگئے ،جبکہ کم ازکم 5افرادہلاک ہوگئے ،یہ بات ہنگامی حالت سے متعلق اداروں نے منگل کے روزکہی۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں ایک چھ سالہ بچہ،ایک دس سالہ بچہ اوردوجوان شامل ہیں ،ریسکیوکیئرکے ترجمان گیرتھ جمیسن نے اے ایف پی کوبتایاکہ شدیدبارشوں سے لوگوں کے گھروں کونقصان پہنچااورمٹی کے تودے گرے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتاہوں لیکن مزیداموات واقع ہوئی ہیں اورمزیدبتایاکہ کوازولونتال صوبہ کے دیگرحصوں میں متعددہلاکتوں کی غیرمصدقہ اطلاعات ملی ہیں ۔فوری طورپریہ واضح نہیں ہوسکاکہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں ،تاہم تلاشی وامدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :