کوالالمپور سے پرتھ جانے والے طیارے میں سعودی شیرخوار بچی کی وفات

منگل 23 اپریل 2019 21:23

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ملائیشیا کی ایک فضائی کمپنی Air Asia کا طیارہ کوالالمپور سے آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی جانب رواں دواں تھا۔ طیارے میں دو ماہ کی شیرخوار سعودی بچی "فرح" بھی اپنے والدین کے ساتھ سوار تھی۔ دوران سفر بچی کو اچانک رونے کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد وہ بلا توقف مسلسل روتی رہی۔اس کے بعد طیارے میں موجود 4 ڈاکٹروں نے دو گھنٹے سے زیادہ دورانیے تک یہ جاننے کی کوشش کی کہ بچی کو کس طرح اس حالت سے نجات دلائی جائے مگر وہ ناکام رہے اور ننھی فرح ایک خاتون مسافر کی گود میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون مسافر کا نام Nadia Parenzee ہے اور وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مقیم ہے۔ نادیہ نے اپنے فیس بک اکانٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ "بچی نے طیارے کے اڑان بھرنے کے ساتھ ہی رونا شروع کر دیا تھا۔ میں نے خود کو بچی کے والدین اور عملے کے ارکان کے سامنے مدد کے لیے پیش کیا۔ بچی کے والدین بہت تنا کا شکار نظر آ رہے تھے۔میں نے بچی کو اپنی گود میں لیا اور سورہ فاتحہ پڑھنا شروع کر دی۔ سورت کے اختتام پر میں نے محسوس کیا کہ ننھی فرح ڈھیلی پڑ رہی ہے اور پھر اس نے اپنی زندگی کی آخری سانس لیے۔ جو کچھ ہوا وہ اب تک میری زندگی میں سب سے زیادہ رنجیدہ کرنے والا واقعہ ہی"۔