ترکی نے ایرانی تیل کی خریداری پر چھوٹ ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 21:23

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ترکی نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری پردی گئی مہلت ختم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔ ترکی کیوزیرخارجہ مولود جاووش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پرپابندیوں کا نفاذ علاقائی اور امن وستحکام میں معاون ثابت نہیںہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کیفیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی اقدامات یک طرفہ ہیں اور ترکی اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے دے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روزایک بیان میں کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ دومئی کے بعد ایران سے تیل کی خریداری پردی گئی چھوٹ ختم کردی جائے گی۔امریکا کی طرف سے چین،بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان، تائیوان،اٹلی اور یونان کو 2 مئی 2019تک ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی مہلت دی گئی تھی۔ امریکانے اس مہلت میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔