برطانیہ: 16 سالہ لڑکے نے 150 پانڈ کو 60 ہزار پانڈ میں بدل ڈالا، ملک کا کم عمر ترین فوریکس ٹریڈر بن گیا

منگل 23 اپریل 2019 21:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) برطانیہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے 150 پانڈ کی رقم کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 60 ہزار پانڈ میں تبدیل کر ڈالا۔ اس طرح وہ ملک کا کم عمر ترین فوریکس ٹریڈر بن گیا۔اس سلسلے میں ایڈورڈ ریکٹس کا کہنا ہے کہ اس نے فوریکس ٹریڈنگ میں تجربہ اور مہارت "یوٹیوب" کے ذریعے حاصل کی جہاں سے اس نے غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کا طریقہ سیکھنے کا آغاز کیا۔

اب ایڈورڈ نے خود کو حاصل ہونے والی شان دار کامیابی کے حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ایڈورڈ کے دوست نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ فوریکس میں صحیح تجربہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی مطالعہ کرے۔ اس نے یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنے میں اپنا وقت صرف کرنا شروع کر دیا تا کہ کرنسیوں کی تجارت اور اس سے نفع کمانا سیکھ لے۔

(جاری ہے)

لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ کا خیال ہے کہ وہ برطانیہ میں سب سے کم عمر فوریکس ٹریڈر ہے۔

ایڈورڈ کے مطابق اسے اپنی عمر کے کسی ٹریڈر کا نہیں معلوم جو فوریکس کے میدان میں سنجیدگی سے مال کما رہا ہو۔برطانوی اخبار "میٹرو" کے مطابق ایڈورڈ نے فنانشل ماریکٹس اور سیاسی خبروں پر نظر رکھ کر استفادہ کیا اور اپنی سرمایہ کاری کا ویژن بنانے کے لیے بریگزٹ کے معاملے کو خصوصی طور پر زیر غور لایا۔

متعلقہ عنوان :