ہماریا فری زون اتھارٹی پاکستانی کاروباری برادری کو یو اے ای میں ایس ایم ایز اور نئے کاروبارکے لئے سرمایہ کاری کے بہترین فراہم کررہی ہے،ہماجاوید

زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے

منگل 23 اپریل 2019 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ہماریا فری زون اتھارٹی پاکستانی کاروباری برادری کو متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز اور نئے کاروبارکے لئے سرمایہ کاری کے بہترین فراہم کررہی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ہماریا فری زون اتھارٹی ، یو اے ای میں پاکستان کی نمائندہ ہماجاوید نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

لاہور چیمبر کے سابق صدر ملک طاہر جاوید ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عاطف اکرام، چودھری اورنگزیب اسلم اورارشد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہما جاوید نے کہا کہ ہماریا فری زون تھارٹی شارجہ میں بہترین کاروباری مواقعوں کا حامل دوسرا بڑا صنعتی زون ہے جس میں سات ہزار کے قریب صنعتیں اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہماریا فری زون میں کپنی رجسٹریشن کا عمل بے حد آسان ہے، دستاویزات مکمل کرنے کے بعد صرف ایک گھنٹے میں کمپنی رجسٹرڈ ہو جاتی ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے دور میں، نئی مارکیٹوں کو تلاش کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ایسامختلف عالمی مقامات پر اسٹوریج ہائوسز اور پروڈکشن یونٹس قائم کرنے کے ذریعے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں، ایسے فری زونز میں سرمایہ کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کاروبار میں اضافہ میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماریا فری زون میں کچھ کلیدی خصوصیات ہونے کے باعث ، سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے مثالی منزل ثابت ہو سکتا ہے۔