بھارتی اداکار سنی دیول بی جے پی میں شامل ہوگئے

نریندرمودی کی شخصیت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے،اداکار

منگل 23 اپریل 2019 21:45

بھارتی اداکار سنی دیول بی جے پی میں شامل ہوگئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بھارتی وفاقی وزیر نرملہ ستھارمن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سنی دیول نے وزیراعظم نریندرامودی کو نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کی شخصیت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے جیسے میرے والد دھرمیندر نے واجپائی سے متاثر ہوکر بی جے پی کا حصہ بنے تھے، نریندرمودی کو مزید پانچ سال کے لیے ملک کا وزیراعظم رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی میرے لیے خاندان کی طرح ہے اور میں اس کے لیے کیا کرتا ہوں، یہ میں بول کر نہیں بلکہ کرکے دکھاوں گا۔