احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل لیگی کارکن کا دھرنا

منگل اپریل 22:18

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل لیگی کارکن کا دھرنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل لیگی کارکن کا دھرنا، پولیس کی جانب سے لیگی کارکن کو جوڈیشل کمپلیکس سے دور بھیجنے پر کارکن نے مزاحمت کی۔ لیگی کارکن چوہدری عتیق کو پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی داخلی راستے سے دور جانے کا کہا تو اس نے شور شرابہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

چوہدری عتیق کا کہنا تھا کہ پولیس کو تنگ نہیں کرتا، اپنے رہنما سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔ نواز شریف اور شہباز شریف میرے باپ ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت اور اس کے اطراف میں کسی بھی سیاسی کارکن کا داخلہ یا موجودگی ممنوع ہے۔سیاسی کارکنان کی موجودگی سے عدالت کا کام متاثر ہوتا ہے اور عدالتی عملے کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔