وزیراعلیٰ پنجاب سے ابو ظہبی گروپ متحدہ عرب امارات کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈومینیک لیانا روسو کی ملاقات

ابو ظہبی گروپ نے پہلے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے ، خوشی ہو گی آپ نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ةصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فرو غ دینے کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنا رہے ہیں:عثمان بزدار

منگل 23 اپریل 2019 22:47

وزیراعلیٰ پنجاب سے ابو ظہبی گروپ متحدہ عرب امارات کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں ابو ظہبی گروپ متحدہ عرب امارات کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈومینیک لیانا روسو (Ms.

(جاری ہے)

Dominique Liana Russo)نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں اورنیا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے اوپن ہے - انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں - ابو ظہبی گروپ نے پہلے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے اورہمیں خوشی ہو گی کہ آپ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں -انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی اپنائی ہے اورصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فرو غ دینے کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں - چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈسردار تنویر الیاس ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔